میسورو، 21؍ستمبر (ایس او نیوز) مورخہ26ستمبر تا5 اکتوبر میسور میں بین الاقوامی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ راستوں کی مرمت اور سارے شہر میسورو کو سجانے کے کام تیزی کے ساتھ کئے جارہے ہیں۔ مورخہ26 ستمبر کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو چامنڈیشوری پہاڑ پر دسہرہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔بروز منگل میسور کے شاہی محل میں سونے کے تخت کو جوڑنے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ صبح 7بجے سے دوپہر ایک بجے تک پولیس کی سخت حفاظتی انتظامات میں سونے کے تخت کو جوڑنے کا کام کیا گیا۔